فرانس ، لیون میں حملہ آورشخص نے چاقو سے 3 افراد کو زخمی کردیا

پیر 27 مئی 2024 08:40

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2024ء) فرانس کے شہر لیون میں حملہ آورشخص نے چاقو سے 3 افراد کو زخمی کر دیا۔العربیہ کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں اتوار کو میٹرو پر چاقو سے حملہ کرکے تین افراد کو زخمی کردیا گیا۔ حکام اور شہر کے ڈپٹی میئر نے کہا کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی کے ذمہ دار ڈپٹی میئر محمد شیحی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ہمارے دل تین زخمیوں کے ساتھ ہیں۔

حملہ آور کی شناخت یا حملے کے ممکنہ محرک کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ فرانسیسی پولیس چاقو حملے کے اس واقعے کے محرکات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ مشتبہ شخص کی عمر 27 سال ہے اور وہ عام قانون کے تحت جرائم کے ارتکاب کے لیے پولیس میں معروف تھا۔ اس نے کسی مذہبی یا سیاسی مقاصد کا اظہار نہیں کیا۔