معروف امریکی گلوکارہ منشیات رکھنے کے الزام میں نیدرلینڈز کے ہوائی اڈے پرگرفتار

پیر 27 مئی 2024 12:22

معروف امریکی گلوکارہ منشیات رکھنے کے الزام میں نیدرلینڈز کے ہوائی ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2024ء) معروف امریکی گلوکارہ اور ریپر نکی میناج منشیات رکھنے کے الزام میں نیدرلینڈز کے ہوائی اڈے پرگرفتار کرلی گئیں۔گلوکارہ نے اپنی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لائیو نشر کی۔ جرمانہ ادا کرنے کے بعد نکی میناج کو رہا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تاخیر ہونے پر امریکی گلوکارہ کو مانچسٹر میں ہونے والا کانسرٹ منسوخ کرنا پڑا۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ایمسٹرڈیم کے ائیرپورٹ پر مجھے روکا گیا اور میرے بیگ کی مرضی کے بغیر تلاشی لی گئی۔ ائیرپورٹ حکام نے مطلع کیا کہ میرے سامان کے اندر سے منشیات ملی ہیں حالانکہ اس سے قبل کسٹم حکام اس کی تلاشی لے چکے تھے۔