لاہور ہائیکورٹ،فواد چوہدری کے خلاف مقدمات میں ویڈیو لنک پر حاضری کی دائر درخواست پر وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ

پیر 27 مئی 2024 16:59

لاہور ہائیکورٹ،فواد چوہدری کے خلاف مقدمات میں ویڈیو لنک پر حاضری کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی پنجاب بھر میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک پر حاضری کی دائر درخواست پر وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی،عدالت کے روبرو فواد چوہدری نے پنجاب بھر میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی استدعا کر رکھی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں 36 سے زائد مقدمات درج ہیں،استدعا ہے کہ مقدمات کی پیشی کے لیے ویڈیو لنک پر پیش ہونے کے احکامات جاری کئے جائیں،دریں اثنا اسی دو رکنی بینچ نے فواد چوہدری کی گرفتاری سے روکنے اور جے آئی ٹی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت 29 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرلیا،سوموار کو سماعت پر فواد چوہدری کی طرف سے احسن بھون ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کو آگاہ کیا کہ اس کیس میں آج ہی پیش ہوا ہوں،دلائل کی تیاری کیلئے مہلت دی جائے جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ نے درخواست کی مخالفت کی۔