شہر میں ڈکیتی،راہزنی ،چوری،منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیرقانونی اسلحہ میں ملوث 23 ملزمان گرفتار

پیر 27 مئی 2024 17:45

شہر میں ڈکیتی،راہزنی ،چوری،منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیرقانونی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2024ء) سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی،راہزنی ،چوری،منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیرقانونی اسلحہ میں ملوث23ملزمان گرفتار کر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پرقیمتی گھڑیوں کی دوکان پر واردات کرنے والے02 ملزمان غفران اور غلام مقتصد کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان سے چھینی گئی رقم 01 لاکھ روپے، 19 قیمتی گھڑیاں اور لیپ ٹاپ برآمدہوا۔

تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رابری اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث03 ملزمان گرفتارکر لیے،گرفتار ملزمان فیصل،حارث اور عصمت سے چھینا گیا قیمتی موبائل فون،مسروقہ رقم 35000روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکیا۔

(جاری ہے)

آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹر گینگ کے ملزمان جاوید رحمٰن اور حماد راشد کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان سے 04 مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکر لیے۔

صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے ملزم ابراہیم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ معمولی تلخ کلا می پر فائرنگ کرکے شہری افتخار کو زخمی کر دیا تھا۔ چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رابری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں تنزیل عرف اسامہ، ماجد اور مکمل خان شامل ہیں۔

پیرودھائی پولیس نے ملزم طیب خان سے 01 کلو 360 گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم حسنین سے 01 کلو 100 گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم تاج خان سے 08 لیٹر شراب، نیو ٹائون پولیس نے ملزم محمد نواز سے 05 لیٹر شراب، سول لائنز پولیس نے ملزم سمیع اللہ سے 05 لیٹر شراب، مورگاہ پولیس نے ملزم شہزاد سے 05 لیٹر شراب، ملزم شہزاد سے 05 لیٹر شراب برآمد کر لی۔بنی پولیس نے ملزم فیصل سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، کہوٹہ پولیس نے ملزم عبداللہ سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم نعیم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم عبدالرحیم سے چھری برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔