بھارتی پارلیمنٹ میں بندر گھس آیا ،ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی

ہفتہ 3 اگست 2024 14:46

بھارتی پارلیمنٹ میں بندر گھس آیا ،ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2024ء) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعوے دار بھارت کی پارلیمنٹ میں بندر گھس آیا ہے، بندر کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی بھی توجہ حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق بھارتی پارلیمنٹ میں گزشتہ روز منظر دیکھا گیا ہے، جہاں ممبران اسمبلی کیلئے مختص لابی میں بندر گھس آیا تھا۔انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئر کنڈیشنڈ لابی میں موجود بندر اس ماحول کو دیکھ کر حیران بھی تھا اور دلچسپ ردعمل بھی ظاہر کر رہا تھا۔بندر کی جانب سے اس وقت انٹری دی گئی تھی، جب پارلیمنٹ میں یونین بجٹ کے حوالے سے بحث کی جا رہی تھی۔