موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں پاکستان بھی سر فہرست ہے، گورنرسندھ

بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا کردار لائق تحسین ہے،مائی کراچی نمائش پر پیغام

ہفتہ 3 اگست 2024 17:15

موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں پاکستان بھی سر فہرست ہے، گورنرسندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں پاکستان بھی سر فہرست ہے، ہمیں ہر فیصلے، اقدامات یا منصوبے آئندہ نسل کو مد نظر رکھ کر تشکیل دینا ہوں گے۔

(جاری ہے)

کامران خان ٹیسوری نے 19ویں میرا کراچی نمائش کے لیے پیغام میں کہا ہے کہ معاشی حب کراچی میں صنعتی فعالیت، تجارتی و کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کے لیے نمائش خوش آئند ہے، بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا کردار لائق تحسین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی کامیابی کے لیے ماحولیاتی ذمہ داری بھی اولین ترجیح ہے۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایس آئی ایف سی منصوبہ بھی بیرونی سرمایہ کاری کے لیے اہم ثابت ہوگا، نمائش میں ماحولیات کو درپیش چیلنجز سے آگاہی کا پروگرام شاندار اقدام ہے۔کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سب مل کر پائیدار ٹیکنالوجی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ آئی پی پیز کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔