Live Updates

بانی پی ٹی آئی 9 مئی واقعہ پر معافی مانگنے کو تیارہیں، لیکن پہلے غلطی ثابت کی جائے‘علی امین گنڈا پور

ہفتہ 3 اگست 2024 23:11

بانی پی ٹی آئی 9 مئی واقعہ پر معافی مانگنے کو تیارہیں، لیکن پہلے غلطی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2024ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 9 مئی واقعہ پر معافی مانگنے کو تیار ہیں، لیکن پہلے غلطی ثابت کی جائے۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈا پور نے اپنی بات کو دہراتے ہوئے مزید کہا کہ 9 مئی واقعات پر معافی مانگنے کے لیے تیار ہیں، اگر غلطی ثابت ہوئی تو معافی مانگوں گا۔انھوں نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، آئین کو توڑا گیا، آئین کو بار بار توڑنے پر بات ضرور ہونی چاہیے۔علی امین نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ایک نظریے کے تحت بنی ہے، مہنگائی پر بانی پی ٹی آئی کو تشویش ہے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات