ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں پیشرفت ، حملہ آوروں کے زیر استعمال گاڑی کی نشاندہی

گاڑی کن راستوں سے ہوتی ہوئی مسجد کے باہر آئی کیمروں کی مددسے پتہ لگا لیا ،جیو فینسنگ بھی کرائی جا رہی ہے‘ پولیس

ہفتہ 3 اگست 2024 23:17

ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں پیشرفت ، حملہ آوروں کے زیر استعمال گاڑی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈاکٹر شاہد صدیق پر فائرنگ کے وقت حملہ آواروں کے زیر استعمال سفید گاڑی کی نشاندہی کر لی گئی، ڈاکٹر شاہد صدیق پر فائرنگ کرنے والے شخص سمیت چار افراد موقع پر موجود تھے، ملزمان جائے وقوعہ سے کار میں فرار ہوئے۔

تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گاڑی کن راستوں سے ہوتی ہوئی مسجد کے باہر آئی کیمروں کی مددسے اس کا پتہ لگا لیا گیاہے، گاڑی کس کے نام ہے ایکسائز سے رابطہ کر لیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے ملحقہ علاقوں کی جیو فینسنگ کرائی جا رہی ہے اور مقتول کے بیٹے کا تفصیلی بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔