نیوکراچی ٹائون کابہت جلد خوبصورت ٹائون میں شمار ہوگا، ٹائون چیئرمین

ہفتہ 3 اگست 2024 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2024ء) چیئرمین نیو کراچی ٹائون محمد یوسف نے کہاہے کہ نیوکراچی ٹائون کابہت جلد خوبصورت ٹائون میں شمار ہوگا،ٹائون کے اجڑے ہوئے پارکوں کو تزین و آرائش کے بعد بحال کیا جارہا ہے ،اب تک تقریباً آٹھ پارکوں کو بحال کرکے عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے جبکہ ابھی 12پارکوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے جو جلد مکمل کرلیاجائے گا۔

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیو کراچی ٹائون محمد یوسف نے نارتھ کراچی یوپی موڑ پر قائم گرین بیلٹ پر پودا لگانے کے بعدکیا۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری کے ذریعے ٹائون کو ہرا بھرا کررہے ہیں اور ان کی حفاظت کیلئے عوامی سطح پر آگاہی مہم جاری ہے درختوں کے فوائد بہت زیادہ ہیں یہ درخت سایہ فراہم کرنے کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں اور انسان دوست ماحول فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹائون ایاز حمید اللہ بلوچ،وائس چیئرمین نیو کراچی ٹائون شعیب بن ظہیر،پارک کمیٹی نیو کراچی ٹائون کے انچارج عمران فقیر،ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مشتاق خان،ڈائریکٹر باغات آفتاب احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر باغات جاوید جمال،محکمہ ایم اینڈ ای کے انچارج سید واجدعلی و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :