سی پیک جیسے قومی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کام کرنا چاہیئے ، وزیر اعظم شہباز شریف
اتوار 4 اگست 2024 20:30
(جاری ہے)
وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے حالیہ دورہ چین میں چینی قیادت اور چینی عوام کی جانب سے مثالی مہمان نوازی پر انکے مشکور ہیں، حالیہ دورہ چین کے بعد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر پیش رفت کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلئے تمام تر اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین جیسے دیرینہ دوست کے ساتھ تعلقات پر سیاست کی کسی بھی قسم کی گنجائش نہیں، سی پیک کے دوسرے مرحلے پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ چینی ماہرین کے پاکستان کے حالیہ دورے میں مختلف شعبوں میں تعاون کے مزید فروع پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ وفد میں دنیا نیوز کے سلمان غنی، عامر میر، ہم نیوز کے شیراز حسن، روزنامہ جنگ کے خضر حیات ، ڈان نیوز کے خالد حسنین، جیو نیوز کے اعظم ملک اور پاکستان ٹیلی ویژن کے مطیع الرحمان شامل تھے۔ وفد کے ارکان نے وزیر اعظم کو اپنے دورہِ چین کے دوران تجربات اور پاک چین تعلقات کے حوالے سے اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔وفد نے اپنے دورہِ چین کے دوران ہونے والی ملاقاتوں کی بنیاد پر وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔وفد نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں حکومت کی کاروبار و سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔وفد نے وزیرِ اعظم کو چینی قیادت اور چینی عوام کے حکومت پاکستان کے بارے تاثرات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہداری پر کام کی موجودہ رفتار اور منصوبوں کی تکمیل کیلئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومتی اقدامات پر اطمینان کا تاثر پایا جاتا ہے۔چینی عہدیداران نے شہباز اسپیڈ کا بارہا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کے اصلاحاتی اقدامات کی بھی تعریف کی۔ وفد کے شرکا نے مزید بتایا کہ انکے حالیہ دورے کے دوران چینی عہدیداران سے ملاقات میں چین پاکستان معاشی شراکت داری کے بارے میں عمومی اورسی پیک پر خصوصی گرم جوشی کا تاثر ملا ہے۔مزید قومی خبریں
-
چیف جسٹس کی صحافیوں کےساتھ آف دی ریکارڈ گفتگو غلط انداز میں رپورٹ کی گئی،قاضی فائز عیسیٰ
-
ہمیں اپنے صوبے میں آنے کی اجازت نہیں پولیس گردی کی انتہا ہے جہاں ہم جاتے ہیں ہم سے پہلے پہنچ جاتی ہے مجبور ہوکر ہمیں دوسرے صوبوں میں جانا پڑتا ہے،حلیم عادل شیخ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو ان کی خدمات پر ایتھوپیا کا اعلیٰ ترین اعزاز دیا گیا
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ دورہ امریکا مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے،چیف سیکرٹری سندھ اور جاپانی سفیر کی ملاقات
-
وزیراعلی سندھ دورہ امریکا مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
-
کل آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا، حافظ حمد اللہ
-
عطاء اللہ تارڑکی ہم نیوزکی سینئر اینکرپرسن عاصمہ شیرازی کے گھر آمد، بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
وفاقی حکومت کا بجلی کی بچت کا منصوبہ ، 8 کروڑ پنکھے تبدیل کیے جائیں گے
-
سیاست خدمت کا نام ہے ، مگر منافقت ،نفرت،بدتمیزی کی وجہ سے گالی بن گئی ہے،چوہدری شجاعت حسین
-
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چین کے سفارت خانے آمد
-
خیبر پختوانخواہ ہائوس دہشتگردوں کا گڑھ بن چکا، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نوٹس لیں ‘ عظمی بخاری
-
جاپان کو آم کی برآمد کیلئے سندھ حکومت اقدامات کر رہی ہے، مراد علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.