تمام کشمیری خاندانوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں، عظمی بخاری

پیر 5 اگست 2024 13:55

تمام کشمیری خاندانوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں، عظمی بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2024ء) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی اور کشمیری برادری یوم استحصال منا رہے ہیں،آج بھی کشمیری بہن بھائی بھارتی مظالم کا سامنا کررہے ہیں، 5اگست کے غیر قانونی ماورائے آئین اقدامات کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال مزید ابتر ہو گئی ہے ، تمام کشمیری خاندانوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سوموار کو اپنے خلاف جعلی نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اب بھی بھرپور لڑائی لڑرہی ہوں، آج بھی میرے خلاف پوسٹس سوشل میڈیا پر ڈالی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مجھے اپنی جنگ لڑنے کے لئے پوری سوسائٹی کا ساتھ چاہیے۔