بشری بی بی کے خلاف مقدمات اور گرفتاری روکنے کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز راولپنڈی کوطلب کرلیا گیا
9 مئی کو اب سوا سال ہو چکا ہے لاہور ہائی کورٹ کا بھی فیصلہ آیا ہے کہ ایک کیس میں گرفتار شخص تمام مقدمات میں گرفتار تصور ہو گا یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک کیس میں ضمانت یا بری ہو جائے تو دوسرے میں گرفتار کر لیا جائے.چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے ریمارکس
میاں محمد ندیم پیر 5 اگست 2024 13:28
(جاری ہے)
اس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ کھوسہ صاحب 9 مئی کو اب سوا سال ہو چکا ہے لاہور ہائی کورٹ کا بھی فیصلہ آیا ہے کہ ایک کیس میں گرفتار شخص تمام مقدمات میں گرفتار تصور ہو گا یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک کیس میں ضمانت یا بری ہو جائے تو دوسرے میں گرفتار کر لیا جائے. انہوں نے استفسار کیا کہ 9 مئی کی ایف آئی آر کہاں کی ہے؟ وکیل لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ تمام 11 ایف آئی آرز 9 مئی کی ہی ہیں بعد ازاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز راولپنڈی کو بلا کر 9 مئی مقدمات کا اسٹیٹس پوچھ لیتے ہیں. بعد ازاں عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز راولپنڈی کو 7 اگست کو طلب کر تے ہ۰وئے سماعت ملتوی کردی یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بشری بی بی نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی اپیل دائر کی تھی 30 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی کسز کی تفصیلات فراہمی کے کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے اور بلوچستان پولیس کو دوبارہ نوٹس جاری کردیے تھے.
مزید اہم خبریں
-
یہ جلسہ پی ٹی آئی نے بغیر خان کے کیا اور تمام تر پابندیوں اور مشکلات کے باوجود کیا
-
2018 میں 6 فیصد گروتھ تھی، لیکن پنکی، گوگی اور کپتان لوٹ کر کھا گئے
-
پاکستان سے جس نے وفا کی اللہ نے اسے عزت دی ،بیوفائی کرنیوالا رسواہوا،میر سرفراز بگٹی
-
وزیراعلیٰ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا سائنس کالج کوئٹہ کا دورہ ،متبادل بلڈنگ میں کلاسز شروع کرنے کی ہدایت
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی مذمت، شہید سب انسپکٹر شکیل احمد کو خراج عقیدت
-
چیئرمین پی ٹی اے نے وی پی اینز کو رجسٹرڈ کرنے اور غیررجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ اور ان کے سٹاف کا فون بند جا رہا ہے
-
باپ فیض حمید کے اندر جانے کے بعد پی ٹی آئی والے لاوارث ہوگئے ہیں
-
آرامکو نے پاکستان میں کوئی سائٹ قائم نہیں کی، سی ای او گو ذیشان طیب
-
فیض حمید ارشد شریف قتل میں ان ڈائریکٹ نہیں بلکہ براہ راست ملوث ہے
-
این اے 171 ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوار 10 ستمبر کی شب 12 بجے کے بعد کوئی سیاسی سرگرمی نہیں کریں گے، الیکشن کمیشن
-
اگست میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2 ارب 94 کروڑ ڈالر وطن بھیجے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.