پاکستان کی زرعی برآمدات میں ایک سال کے دوران 37.19 فیصد کا خاطر خواہ اضافہ ہوا، وزیرتجارت جام کمال خان کا فوڈ اے جی پاکستان نمائش کے افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعہ 9 اگست 2024 15:06
(جاری ہے)
انہوں نے ان بین الاقوامی مہمانوں کا بھی پرتپاک استقبال کیا جنہوں نے کاروباری مواقع تلاش کرنے اور پاکستان کی زرعی صلاحیتوں کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سےپاکستان کا سفر کیا ۔
وفاقی وزیر نے پاکستان کے زرعی شعبے کی ریکارڈ ساز کامیابیوں کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ چاول، آم، لیموں، پیاز، آلو، مکئی اور تل سمیت اہم فصلوں میں بے مثال پیداوار حاصل ہوئی ہے ۔ چاول کی پیداوار 10 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے ، جب کہ آم اور لیموں کی پیداوار بالترتیب 1.8 ملین اور 2.3 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنگ میل پاکستانی کسانوں کی لگن اور محنت کے ساتھ ساتھ حکومت کی موثر زرعی پالیسیوں کی عکاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زرعی برآمدات میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے ، 23 ۔ 2022 میں یہ 5.8 ارب امریکی ڈالر سے 24 ۔ 2023 میں 8 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں جو 37.19 فیصد کا خاطر خواہ اضافہ ہے ۔ اسی طرح چاول، تل اور مکئی کی برآمدات میں بالترتیب 78.26فیصد ، 174.12فیصد ، اور 121.16فیصداضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ پاکستان کی بین الاقوامی منڈیوں میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور خوراک کی پیداوار میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ وفاقی وزیر نے پاکستانی برآمدات کو فروغ دینے اور فوڈ اے جی نمائش کے انعقاد میں ٹی ڈی اے پی کے اہم کردار کی تعریف کی ، انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی دنیا بھر سے اہم اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب بزنس ٹو بزنس میٹنگز، سیمینارز، اور حکومتی ریگولیٹری اداروں اور صنعت کے رہنماؤں کے درمیان براہ راست بات چیت کے لیے ایک انمول پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ یہ نمائش نہ صرف پاکستان کے جدید اور قابل اعتماد فوڈ پراڈکٹس کی سپلائی چین کی نمائش کرے گی بلکہ زرعی برآمدات کو مزید بڑھانے کے لیے نئی شراکت داریوں اور اختراعی حل کے دروازے بھی کھولے گی۔انہوں نے کہا کہ فوڈ اے جی پاکستان 2024 نمائش نئے مواقع کی راہ ہموار کرے گی اور عالمی زرعی منڈی میں پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط کرے گی ۔ انہوں نے بین الاقوامی کاروباری افراد کو یقین دلایا کہ پاکستان میں سورسنگ کے مواقع تلاش کرنے کا ان کا فیصلہ ملک کے پختہ اور مسابقتی سپلائی بیس کے پیش نظر ایک اچھا کاروباری انتخاب ہے۔فوڈ اے جی پاکستان 2024 نمائش اگلے تین دنوں تک جاری رہے گی ، جس میں شرکاء کو پاکستان کی زرعی صلاحیتوں اور مستقبل میں ترقی اور تعاون کے امکانات کا ایک جامع نظریہ پیش کیا جائے گا۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 14 پیسے کی کمی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آغازپرمندی کارحجان، 100 انڈیکس 282.72پوائنٹس کی کمی کے بعد78615پوائنٹس پربند
-
جہالت ختم ہوگی تو انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشتگردی کا خاتمہ ہو گا، ایازمیمن
-
برائلرگوشت کی قیمت میں 3 روپے اضافہ
-
معیشت کی سست روی، امپورٹ میں کمی سے محاصل میں کمی آئی ہے،میاں زاہدحسین
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
-
ملت ٹریکٹرز کے بعدازٹیکس منافع میں مالی سال 2024کے دوران سالانہ بنیادوں پر194فیصد اضافہ
-
ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر12فیصدکی کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی
-
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2ہزار روپے کی کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.