سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جولائی کے دوران 50 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ

جمعہ 9 اگست 2024 19:27

سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جولائی کے دوران   50 فیصد کا نمایاں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2024ء) سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر50 فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2024 میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم2.995 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی 2023کے مقابلہ میں 50 فیصدزیادہ ہے، جولائی 2023 میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم2.029 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، جون کے مقابلہ میں جولائی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر5 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

جون میں سمندرپارپاکستانیوں نے 3.158 ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا جوجولائی میں کم ہوکر2.995 ارب ڈالرہوگیا۔جولائی میں امریکہ سے ترسیلات زرکاحجم 300 ملین ڈالر، برطانیہ 443 ملین ڈالر، سعودی عرب 761 ملین ڈالر، یواے ای 611 ملین ڈالر، یورپی یونین 351 ملین ڈالر، خلیج تعاون کونسل ممالک 289 ملین ڈالر اوردیگرممالک سے 240 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔