ڈیرہ اسمٰعیل خان کے ایک گھر میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 3 بچوں اور ایک خاتون سمیت 4 زخمی

ہفتہ 10 اگست 2024 18:19

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2024ء) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے ایک گھر میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، 3 بچوں اور ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاکہ ڈیرہ اسمٰعیل خان کے گیلانی ٹاؤن میں ایک گھر میں دھماکے کی اطلاع ملی جس پر ریسکیو ٹیم نے فوری رسپانس کیا اور جائے حادثہ پر پہنچی۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر انجینئر فصیح اللہ کی ہدایات پر ایمرجنسی افسر نعمان اللہ مروت کی نگرانی میں ریسکیو 1122 کی میڈیکل اور ڈیزاسٹر ریسکیو وہیکلز نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ترجمان نے کہا کہ ریسکیو1122 ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع سے ملبے کو ہٹانے میں مصروف عمل ہیں جب کہ فوری طور پر دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ریسکیو 1122 نے بتایا کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 بچوں اور ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے تما ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :