گورنر سندھ کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملہ کی مذمت

ہفتہ 10 اگست 2024 19:59

گورنر سندھ کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملہ کی مذمت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملہ کی مذمت کی ہے۔ گورنر سندھ نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے متعدد دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پوری قوم پرعزم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شہادتیں ہمارے عزم کو مزید پختہ کرتی ہیں، شہداء کی قربانیاں قوم پر قرض ہیں، دہشتگردوں کا جلد صفایا کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :