بلوچستان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے
اخترمینگل نے مایوس ہوکر قومی اسمبلی سے استعفا دیا، اگر سیاسی لوگ اس طرح مایوس ہوں گے تو ایوان کا کوئی فائدہ نہیں، حکومت قوم پر رحم کریں اور بلوچستان ایشو پر سنجیدگی سے بیٹھنا چاہیئے۔ رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر
ثنااللہ ناگرہ بدھ 4 ستمبر 2024 19:48
(جاری ہے)
ارکان اسمبلی اگر دلبرداشتہ ہوکر استعفا دیتے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ پارلیمنٹ کی وجہ سے وہ اپنے علاقے میں عزت کھو رہے ہیں،اخترمینگل نے مایوس ہوکر قومی اسمبلی سے استعفا دیا۔
اگر سیاسی لوگ اس طرح مایوس ہوں گے تو پھر اس ایوان کا کوئی فائدہ نہیں۔حکومت کو کہنا چاہتے ہیں خدارا قوم پر رحم کریں، انا سے باہر نکلیں، بلوچستان میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر سنجیدگی سے بیٹھنا چاہیئے، بلوچستان کی صورتحال سے دشمن قوتیں فائدہ اٹھا رہی ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ بلوچستان ایشو پر تمام اسٹیک ہولڈرز بیٹھیں ۔ بلوچستان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہم نے ایک کمیٹی بنائی ہے، جو ملک بھر میں جلسے جلوسوں کا طے کرے گی، ایک دن ایسا طے کریں گے کہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ملک میں غربت مہنگائی اور ایوسی بڑھ رہی ہے، ملک میں لاقانونیت اور امن وامان کی صورتحال ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کے ساتھ رابطہ کیا جائے۔ پی ٹی آئی رہنماء سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومت نے ملک میں فسطائیت برپا کی ہوئی ہے، آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، فارم 47 کی پیداوار حکومت عوام سے بالکل تعلق ہے۔آئین میں ترمیم کی باتوں سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے، ہم جانتے ہیں یہ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے، کیونکہ ان کے پاس قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دوتہائی اکثریت نہیں ہے، حکومت آئین میں ترمیم کرنے کی گیدڑ بھبھکیاں دینا چھوڑ دے، کہ آئین میں ترمیم سے کسی کی معیاد بڑھانے جارہے ہیں، وہ مبارک ثانی کیس میں دیکھ لیا کہ چیف جسٹس نے ایک ہی کیس کے تین تین فیصلے کئے ہیں۔کبھی کسی نے سنا کہ چیف جسٹس ایک ہی کیس کے تین تین فیصلے کرے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں انسانی تاریخ کا سنگین ترین غذائی بحران پھیلا ہوا ہے 90 فیصد بچے کئی ماہ سے فاقوں پر مجبور ہیں. اقوام متحدہ
-
نیب ترامیم آئین کے خلاف اور تباہی کا راستہ ہے،عمران خان
-
دنیا بھر میں جون اور اگست گرم ترین مہینے رہے‘موسم کی شدت نے ماضی کے ریکارڈ توڑدیئے.ماہرین
-
بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 5 ڈالر فی بیرل کی کمی
-
روس امریکی صدارتی انتخابات پر اثراندازہونے کے لیے سب سے زیادہ فعال غیر ملکی مخالف ہے. امریکی حکام
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کاروباری ریکارڈ میں جعل سازی کے مقدمے میں سزا کا فیصلہ انتخابات کے بعد تک ملتوی
-
صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے وفاقی ٹیکس کی ادائیگیوں سے متعلق کیس میں اعترافِ جرم کر لیا
-
عمران خان سے سوال کریں کی کور کابینہ سے میرے علاوہ ان کے ساتھ کون کھڑا ہے؟.شاہ محمود قریشی
-
190 ملین پاﺅنڈ ریفرنس:عمران خان نے نیب ترامیم کے تحت عدالت سے رعایت مانگ لی
-
8 ستمبر کے جلسے سے عمران خان کو بہت ساری توقعات ہیں،علی محمد خان
-
جلسہ رکوانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے شروع ہوگئے، رکاوٹیں ہٹانے کا پورا انتظام کیا ہے، بیرسٹر سیف
-
عمران خان کے پارٹی سٹرکچر بارے اہم فیصلے، پارلیمانی اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا‘ ذرائع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.