سعودی وزیر خارجہ اور فرانسیسی صدر کی مشیر کا ٹیلی فونک رابطہ، باہمی تعلقات اور غزہ کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا

جمعرات 5 ستمبر 2024 09:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2024ء) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فرانس کے صدر کی مشیر برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقا این کلیئر لیجینڈر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اورباہمی تعلقات بالخصوص غزہ کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ اور فرانسیسی صدر کی مشیر نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے ،علاقائی خاص طور پر غزہ کی پٹی کی صورتحال اور وہاں امن کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے بات چیت کی ۔اس سے قبل شہزادہ فیصل بن فرحان نے فرانسیسی ہم منصب سٹیفن سیگورنیٹ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا۔