پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آغازپرمندی کارحجان، 100 انڈیکس 282.72پوائنٹس کی کمی کے بعد78615پوائنٹس پربند

پیر 9 ستمبر 2024 21:08

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آغازپرمندی کارحجان، 100 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2024ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیرکوکاروباری ہفتہ کے آغازپرمندی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 282.72پوائنٹس کی کمی کے بعد78615پوائنٹس پربندہوا۔ مجموعی طورپر443کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،155کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،228کی قیمت میں کمی اور60کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 491.12ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 10.12 ارب روپے تھی۔کے ایس ای 30انڈیکس 151.45پوائنٹس کی کمی کے بعد24856.42پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 658.59پوائنٹس کی کمی کے بعد124770.91پوائنٹس پربندہوا، فیوچرٹریڈنگ کے تحت 3.55ارب روپے کے سودے طے پائے۔ گزشتہ روز ورلڈکال ٹیلی کام کے 86006041 حصص، کوہ نورسپننگ ملز42932284 حصص اورپیس پاکستان لمیٹڈ کے 37264175 حصص کالین دین ہوا، ایل ای ای فنانشل سروسز،داودایکویٹیز اورخالدسراج ٹیکسٹائل ملزسرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔

متعلقہ عنوان :