انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 14 پیسے کی کمی

پیر 9 ستمبر 2024 21:51

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2024ء) پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں کمی ریکارڈ کی گئی ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 25 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 739 روپے 28 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹر بینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 88 پیسے رہی، کویتی دینار کی 912 روپے 39 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 44 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 85 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 35 پیسے ریکارڈ کی گئی۔