فیصل آباد،پیسے کے لین دین پر دوست نے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

بدھ 11 ستمبر 2024 18:30

فیصل آباد،پیسے کے لین دین پر دوست نے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کردیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2024ء) پیسے کے لین دین پر دوست نے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ، آن لا ئن کے مطا بق ستارہ ویلی فیز ٹو شیخوپورہ روڈ پر دوست کا دوست کے ساتھ پیسوں کے معاملے پر تنازعہ ہوا مضروب مدد کے لیے پیچھے گیا تو انہوں نے گولی مار دی ،گولی لگنے سے 58 سالہ محمد افضل ولد تاج دین موقع پر جاں بحق ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کاروائی کے بعد تھانہ ملت ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا۔