شہر میں قائم غیر قانونی گیس سلنڈر، پیٹرول کی دکانوں کو سیل کیا جائے‘کامران ٹیسوری

گورنر سندھ نے واقعے سے متعلق آئی جی اور کمشنر کراچی سے رپورٹ بھی طلب کر لی

جمعرات 12 ستمبر 2024 12:47

شہر میں قائم غیر قانونی گیس سلنڈر، پیٹرول کی دکانوں کو سیل کیا جائے‘کامران ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2024ء) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ شہر میں قائم غیر قانونی گیس سلینڈر، پیٹرول کی دکانوں کو سیل کیا جائے۔ گورنر سندھ نے شاہ فیصل کالونی میں آگ سے متاثرہ عمارت اور دکانوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر گورنر سندھ نے واقعے سے متعلق آئی جی اور کمشنر کراچی سے رپورٹ بھی طلب کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت جاری کی کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی تین نمبر میں بلڈنگ میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ دکان میں منی پیٹرول پمپ قائم تھا، آگ نے متصل دکانوں کو بھی لپیٹ میں لیا، آگ لگنے سے متعدد موٹر سائکلیں بھی جل گئیں۔