خرم شیر زمان کی بیرون ملک سفر کی اجازت، فریقین سے جواب طلب

عمرے کی ادائیگی کیلئے ان کے پاسپورٹ کی تجدید کی ضرورت ہے‘پاسپورٹ آفس نے انکار کر دیا،وکیل کے دلائل

جمعرات 12 ستمبر 2024 14:05

خرم شیر زمان کی بیرون ملک سفر کی اجازت، فریقین سے جواب طلب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی بیرون ملک سفر کی اجازت سے متعلق درخواست پر فریقین سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی بیرون ملک سفر کی اجازت سے متعلق درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران وکیل نے کہا کہ خرم شیر زمان عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتے ہیں، عمرے کی ادائیگی کے لیے ان کے پاسپورٹ کی تجدید کی ضرورت ہے۔ وکیل نے بتایا کہ پاسپورٹ آفس نے خرم شیر زمان کے پاسپورٹ کی تجدید سے انکار کر دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ خرم شیر زمان کا نام ’نو فلائی لسٹ‘ میں شامل ہے وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :