لبوشین نے امپائرسے الجھ کر خود کو مشکل میں ڈال دیا

جمعہ 13 ستمبر 2024 17:35

لبوشین نے امپائرسے الجھ کر خود کو مشکل میں ڈال دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2024ء) آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین نے کلب میچ میں امپائر سے الجھ کر خود کو مشکل میں ڈال دیا۔برسبین میں ٹی 20 میکس ایونٹ کا سیمی فائنل گذشتہ دنوں کھیلا گیا، ویلیز کے خلاف ریڈلینڈز کی قیادت کرنے والے مارنس لبوشین اس وقت غصے میں آگئے جب فیلڈ امپائر نے حریف سائیڈ کے ایک بیٹر کو ناٹ آئوٹ قرار دیا۔

(جاری ہے)

لبوشین کا خیال تھا کہ وہ صاف کیچ ہوئے ہیں، انھوں نے امپائر سے بحث کی جو اگلی گیند کے بعد بھی جاری رہی، اس پر امپائرز نے انھیں وہاں سے جانے کو کہا اور اوور کے اختتام پر آپس میں کرکٹر کے رویے پر بات کی۔میچ کے بعد انھیں لیول 2 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا، جس پر کرکٹ آسٹریلیا اب ان کے خلاف ایکشن لے سکتا ہے، ي*ٹریبونل سماعت بھی ممکن کو گی،انھیں 19 ستمبر سے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ لینا ہے۔

متعلقہ عنوان :