اسلام آباد میں جورہا ہے شاید ہی اسے جمہوریت قرار دیا جا سکے،جسٹس (ر)وجیہہ الدین
سپریم کورٹ کو مجوزہ آئینی ترمیم کا آرٹیکل 184(3) کے تحت نوٹس لینا چاہیے جس کا مقصد ملک کی اعلیٰ عدلیہ کو محکوم بنانا ہے، حکومت نے بھونڈے طریقے سے دونوں ایوانوں کے ذریعے آئینی ترمیم کیلئے مطلوبہ تعداد جمع کرنے کی کوشش کی،سپریم کورٹ کے سابق جج کی گفتگو
فیصل علوی پیر 16 ستمبر 2024 10:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ججز آئین کے محافظ ہیں اور اسے کسی بھی تحریف سے بچانا ان کے اختیار میں ہے۔ چیف جسٹس افتخار چودھری کے دور میں نہ صرف 18 ویں ترمیم روک دی گئی بلکہ آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف نظر آنے والی متنازع شقوں کو مجوزہ ترمیم سے ہٹا دیا گیا۔
بھارت میں عدالتی فیصلے کے ذریعہ یہ طے شدہ اصول ہے کہ پارلیمنٹ کو آئین کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا اختیار نہیں۔اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے سابق نگراں وزیراعلیٰ حسن عسکری نے کہا کہ یہ ترمیم جمہوری عمل کی ناکامی ہے کہ آئین میں ترامیم خفیہ طور پر کی جاتی ہیں۔ پارلیمنٹ میں کسی بڑے اتفاق رائے یا کسی بامعنی بحث کے بغیر قانون منظور کرانے کی کوشش انتہائی افسوس ناک ہے۔احمد بلال محمود کا کہنا تھاک پارلیمنٹ میں اور پارلیمنٹ کے باہر بھی اس پر بحث ہونی چاہیے تھی۔ متعلقہ لوگوں کو اس معاملے پر بولنے کی اجازت ہوتی۔ 18ویں ترمیم کا بھی وہی حشر ہوا جو اس ترمیم کا ہوا کیونکہ 18ویں ترمیم پر بھی بحث نہیں ہوئی تھی کوئی بھی قانون سازی جو مکمل غور و فکر کے عمل سے گزرتی ہے اس میں اکثر بہت سی خامیاں رہ جاتی ہیں۔مجوزہ ترامیم کے مسودے کو ریاستی راز قرار دیتے ہوئے جس طرح حکومت آئینی ترمیم کی کوشش کر رہی تھی یہ ایک بھونڈا مذاق ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اکتوبر 7 برسی: گوتیرش کا یرغمالیوں کی رہائی اور امن کوششوں کا مطالبہ
-
وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور کا مبینہ اغوا، خیبرپختونخواہ اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب
-
پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات،سماعت 11 اکتوبر کو ہوگی
-
یوسف رضا گیلانی کا آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل سمیت پاک فوج کے متعدد اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار
-
علی امین گنڈا پور فیڈریشن کے خلاف سرکاری اسلحہ استعمال کرتے ہیں، عطا تارڑ
-
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنزکی ملاقات
-
صدرمملکت کا اسپن وام ، شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش
-
جومرضی کرلیں اسلام آباد میں ان کے حملے کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے:خواجہ آصف
-
بھارتی وزیرخارجہ کوریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت ملک دشمنی ہے، عظمی بخاری
-
بھارتی وزیرخارجہ کوریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت ملک دشمنی کا آخری لیول ہے، عظمی بخاری
-
پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح میں گشت
-
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کل بروز اتوار ہونیوالے جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے شاہراہ فیصل پر منعقدہ جلسے میں شرکت کی ہدایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.