متحدہ عرب امارات کو عرب ممالک میں چھوٹے ہتھیاروں کی غیر قانونی تجارت کے خلاف پروگرام کی حمایت کرنے پر اعزاز حاصل

پیر 16 ستمبر 2024 16:20

متحدہ عرب امارات کو عرب ممالک میں چھوٹے ہتھیاروں  کی غیر قانونی تجارت ..
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2024ء) عرب لیگ نے متحدہ عرب امارات کو عرب ممالک میں چھوٹے ہتھیاروں اور ہلکے اسلحے کی غیر قانونی تجارت کے خلاف پروگرام کی حمایت کرنے پر اعزاز سے نوازا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق یہ پروگرام عرب لیگ نے یورپی یونین کے تعاون سے منعقد کیا تھا۔یہ اعزاز مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والی "چھوٹے ہتھیاروں اور ہلکے اسلحے کی غیر قانونی تجارت اور پھیلاؤ کے خلاف کانفرنس"میں متحدہ عرب امارات کی شرکت کے اختتام پر دیا گیا۔

یہ ایوارڈ سپریم کونسل برائے قومی سلامتی کے ہتھیاروں اور خطرناک مادوں کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل اور متحدہ عرب امارات کے وفد کے سربراہ محمد سہیل النیادی نے وصول کیاہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں یورپی یونین اور عرب لیگ کے چھوٹے ہتھیاروں اور ہلکے اسلحے کی غیر قانونی تجارت اور پھیلاؤ کے خلاف پروگرام کے دوسرے مرحلے کے جائزے، اس مرحلے کے دوران درپیش چیلنجز، منصوبے کے مستقبل کے امکانات اور چھوٹے ہتھیاروں کی منتقلی پر بین الاقوامی کنٹرول کے اقدامات بشمول سرحدی کنٹرول اور غیر قانونی ہتھیاروں کے بہاؤ کا ان کے ذرائع کی شناخت اور روک تھام کے ذریعے مقابلہ کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیاہے۔ \932