ننکانہ صاحب‘ سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 3 دہشتگرد ہلاک‘2فرار ہوگئے

دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی،دہشتگرداپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں ہلاک ہوئے ،ترجمان

بدھ 18 ستمبر 2024 13:55

ننکانہ صاحب‘ سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 3 دہشتگرد ہلاک‘2فرار ہوگئے
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2024ء) پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 3 نامعلوم دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک اور دیگر 2 فرار ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ 2 فرار ہو گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں سے 3 دستی بم، تین ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز وائر، دو رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ٹیموں نے موٹروے ننکانہ انٹرچینج کے قریب ناکہ بندی کرلی، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد لاہور پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔