ڈیرہ اسماعیل خان ،معروف ٹک ٹاکر اٹھارہ سالہ علی حسن شاہ کے قتل کیس میں ملوث ملزم گرفتار

جمعرات 19 ستمبر 2024 18:34

ڈیرہ اسماعیل خان ،معروف ٹک ٹاکر اٹھارہ سالہ علی حسن شاہ کے قتل کیس میں ..
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2024ء) معروف ٹک ٹاکر اٹھارہ سالہ علی حسن شاہ کے قتل کیس میں ملوث ملزم گرفتار،آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ،مقتول کےورثاء نے اظہار تشکر کرتے ہوئے پولیس پارٹی کو ہار پہنائے ، گزشتہ ماہ 13 اگست کو تھانہ ڈیرہ ٹاؤن میں 18 سالہ نوجوان علی حسن شاہ کے قتل کی واردات کے بعد نامعلوم ملزم کی فرار ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود کی زیرنگرانی ایس ڈی پی او سببرب ASP محمد علیم خان کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ ٹا ؤ ن امان اللہ معہ پولیس ٹیم نے انتہائی جان فشانی سے کام کرتے ہوئے کیس کو جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر ٹریس کرکے واردات کے مرکزی کردار ملزم سجاد حسین شاہ عرف سجا کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل 01 عدد پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

اے ایس پی محمد علیم نے مزید بتایا کہ کیس میں ابتدائی طور پر ملزم نامعلوم تھا جسے ٹریس کرنا پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں تھا ڈی پی او ڈیرہ کی ہدایات کے مطابق میری ٹیم نے بہت محنت کی اور کامیابی حاصل کی۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد مقتول علی حسن شاہ کی والدہ اپنے بھائیوں کے ہمراہ تھانہ ڈیرہ ٹا ؤن پہنچ گئیں،ASP اور SHO ڈیرہ ٹاون کو بیٹے کے قاتل کی گرفتاری پر ہار پہنائے اور ڈیرہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔