وفاقی حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کے ارسا ایکٹ میں کوئی بھی ترمیم نہیں کی جا رہی،نثار کھوڑو
جی ڈی اے کا احتجاج کا اب کوئی فائدہ نہیں۔ آئینی عدالت کے قیام سے سپریم کورٹ پر التوا میں پڑے مقدمات کا دبا ؤکم ہوگا،صدر پیپلزپارٹی سندھ
جمعرات 19 ستمبر 2024 21:45
(جاری ہے)
نثار کھوڑو نے کہا کہ ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی سے متفقہ قرارداد منظور کرواکر سندھ کا فیصلہ دے دیا ہے کہ سندھ کے پانی پر ڈاکہ کسی صورت قبول نہیں ہے اس لئے سندھ ارسا ایکٹ میں کسی بھی ترمیم کو مسترد کرتی ہے۔
ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف سندھ اسمبلی کی متفقہ قرارداد کے بعد جی ڈی اے سمیت کچھ جماعتیں ابھی نیند سے جاگی ہیں جب یہ ایشو اور ترمیم کا معاملہ ختم ہوچکا ہے اور اب ان کے احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی صوبائی سبجیکٹ ہے اور صوبے کی مرضی اور رضامندی کے بنا ارسا کے ایکٹ میں کاما یا فل اسٹاپ کی بھی تبدیلی نہیں کی جاسکتی نہ ہی وفاقی حکومت صوبوں کی منظوری کے بنا ارسا ایکٹ میں ترمیم کر سکتی ہے کیوں کے پانی کا معاملہ ارسا اور سی سی آئی کے اختیار میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب نگران حکومت نے ارسا چیئرمین کی تقرری کی تو سندھ نے بھرپور رد عمل دیا جس پر وفاقی حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا اب بھی وفاقی حکومت ارسا ایکٹ میں ترمیم نہیں کر سکتی اور سندھ اسمبلی کی جانب سے ارسا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کرنے کی قرارداد کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت نے یہ یقین دلایا ہے کے وفاقی حکومت ارسا ایکٹ میں کوئی ترمیم نہیں کر رہی۔ گرین انیشئیٹو پاکستان کے تحت پنجاب کی لاکھوں ایکڑ ایراضی آباد کرنے کے لئے کینال بنائے جانے کے متعلق سوال کے جواب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ اگر پنجاب کی زمینیں آباد کرنے کے لئے کینال نکالے جائینگے تو پانی کہاں سے آئے گا اس کے متعلق وضاحت کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تونسا بیراج سے گڈو بیراج تک پمپنگ مشینیں لگا کر سندھ کا پانی چوری کیا جا رہا ہے اور سندھ کو اپنے حصے کا پورا پانی نہیں دیا جا رہا اور جب سندھ کا پانی چوری ہورہا ہے تو پہر کینال نکال کر پنجاب کی زمینیں آباد کرنے کے لئے پانی کہاں سے لایا جائے گا اس کے متعلق سندھ کو جواب چاہئے۔ انہوں نے کہا کے سندھو دریا پر سندھ کو کوئی بھی لنک کینال قبول نہیں ہے اور سندھ پانی پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دے گا۔ سندھ ٹیل والا صوبہ ہے اور پانی پر پہلا حق سندھ صوبے کا تسلیم کرکے سندھ کو پانی کی1991ع معاہدے کے تحت پانی فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوٹری سے نیچے کتنا پانی بھایا جانا چاہئے اس کے متعلق بھی کوئی جواب نہیں دیا جا رہا۔ آئینی ترامیم سے متعلق ایک سوال کے جواب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ آئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت اور پیپلز پارٹی کے منشور میں شامل ہے اور آئینی عدالت کے قیام سے سپریم کورٹ پر کیسز کا دباؤ کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت کے قیام سے سپریم کورٹ کی حیثیت کم نہیں ہوگی کیوں کہ سپریم کورٹ میں لاکھوں کیسز التوا میں پڑے ہیں اور آئینی معاملات آئینی عدالت میں جانے سے سپریم کورٹ پر دباؤ کم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پسند یا نا پسند کا لانے کی کوئی بات نہیں ہے،عدالتیں آزاد ہیں اس لئے چیف جسٹس کوئی بھی ہو وہ آزاد عدلیہ تصور ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم دو تھائی اکثریت کے بغیر نہیں ہوسکتی اس لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے اور ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے لئے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے اتفاق رائے کے لئے ملاقاتیں کرنا کوئی غیر جمہوری عمل نہیں ہم جمہوری طریقے اپنا رہے ہیں تاہم اسٹیبلشمنٹ سے سے رابطے تو نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے لئے بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم نے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے لئے جمہوری راستہ اختیار کیا ہے جس کو منفی کردار کہنا غیر جمہوری سوچ ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری آئینی ترمیم کے مسودے پر جلد کسی حتمی نتیجے پر پہن اور ہوسکتا ہے ترمیم کے متعلق اتفاق رائے ہوجائے۔ انہوں نے کہا آئینی ترمیم پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے کے بعد دو تھائی اکثریت سے پارلیامنٹ سے آئینی ترمیم منظور ہوسکے گی۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج ملکی مفاد میں نہیں
-
مسلمانوں کا یہ حال آپس کے لڑائی جھگڑے کی وجہ سے ہے،ہم تقسیم نہ ہوں تو دنیا کی بڑی طاقت بن سکتے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک
-
پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج ملتوی کرنے کیلئے عمران خان سے ملاقات کی شرط رکھ دی
-
سب کو انگیج کرنا جمہوری طریقہ ہے لیکن زور زبردستی کی قانون سازی ہرگز قبول نہیں، اسد قیصر
-
آئینی ترامیم کے معاملے پر جے یو آئی حکومت اور پی ٹی آئی میں سے کسی کے ساتھ نہیں، کامران مرتضیٰ
-
پنجاب حکومت کا گاڑی مالکان کیلئے من پسند نمبر پلیٹ کے اجراء کا فیصلہ
-
خیبرپختونخواہ پولیس میں احتساب کا نیا قانون تیار، افسران میں تشویش کی لہردوڑ گئی
-
حکومت قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے، سید یوسف رضا گیلانی
-
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا معروف اداکار عابد کشمیری کے انتقال پر تعزیت
-
مارکیٹ میں گندم یا آٹے کی کسی سطح پر قلت نہیں ،آٹامقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہورہا ہے ‘ بلال یاسین
-
تحریک انصاف اور طالبان ایک سکے کے دو رخ، پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں‘عظمی بخاری
-
خیبرپختونخوا پولیس سے اختیارات لینے ، احتساب کا نیا قانون نافذ کرنے کی تیاریاں،2017ترمیمی بل ایوان میں پیش کیاجائیگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.