علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں میٹرک اور ایف اے کے داخلوں میں 10 اکتوبر تک توسیع

پیر 30 ستمبر 2024 14:43

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں میٹرک اور ایف اے کے داخلوں ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے سمسٹر خزاں میٹرک اور ایف اے کے جاری داخلوں میں 10اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فیصل آبادکیمپس صائمہ ارم نے بتایا کہ علامہ اقبال یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2024میٹرک اور ایف اے کے پہلے سے رجسٹریشن کے حامل طلباو طالبات کی آسانی کیلئے داخلے بھجوانے کی تاریخ میں 10اکتوبر تک توسیع کر دی ہے تاکہ وہ بآسانی اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے اور تعلیم کی بدولت ہی قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی صف اول کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ طلباو طالبات کو بہتر اور تیز ترین سروسز فراہم کرنے کیلئے یونیورسٹی نے واٹس ایپ سروس بھی فراہم کر دی ہے تاکہ طلباکے مسائل کو فوری حل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :