محكمہ زراعت سمبڑیال كی پیسٹی سائیڈڈیلرزکو نئے اور تجدیدی لائسنس کے لیے یکم تا 30اکتوبر تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت

منگل 1 اکتوبر 2024 18:04

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2024ء) اسسٹنٹ ڈائریكٹرمحكمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال نے پیسٹی سائیڈڈیلرزکو نئے اور تجدیدی لائسنس کے لیے یکم تا 30اکتوبر تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریكٹرمحكمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال ڈاكٹر افتخار احمد وڑائچ نے بتایاکہ محکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ پیسٹی سائیڈز کوالٹی کنٹرول سیالکوٹ کے زیر اہتمام زرعی ادویات کے نئے اور تجدیدی لائسنس کے حصول کےلئے ڈیلرز ٹریننگ پروگرام کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہےجس کے مطابق میٹرک پاس درخواست گزار جن کی عمر 18 سال سے زیادہ ہو کو پیسٹی سائیڈ کے نئے اور تجدیدی لائسنس کے حصول کےلئے ہر لحاظ سے مکمل درخواست فارم تصدیق شدہ شناختی کارڈ کی دو فوٹو کاپیاں ،میٹرک کی سند کی تصدیق شدہ چار فوٹو کاپیاں ،5 پاسپورٹ سائز تصاویر بمعہ جمع شدہ اصل فیس چالان فارم ا سسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنڑول سیالکوٹ کے دفتر میں30اکتوبرتک جمع کروا ئیں ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریكٹر نے بتایا كہ نئی ٹریننگ كیلئے 7260 اور تجدید كیلئے3630روپے ناقابل واپسی فیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخواست جمع کراتے وقت اصل کاغذات دکھانا لازمی ہے ، درخواست دہندہ خود اپنی درخواست دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (پی پی) سیالکوٹ میں جمع کراۓ گا۔انہوں نے كہا كہ امیدوار خود اپنی فیس سٹیٹ بینك یا نیشنل بینك آف پاكستان میں جمع كرائے گا۔انہوں نے بتایا كہ نئے امیدواروں كیلئے ٹریننگ یكم نومبر سے 15نومبرتك جاری رہے گی اور تجدید لائسنس كیلئے 16نومبر سے 18نومبر تك ٹریننگ كرائی جائے گی۔انہوں نے بتایا كہ ٹریننگ كے اختتام پر ٹیسٹ ہوگا اور صرف كامیاب امیدواروں كو ہی سرٹیفكیٹ دیا جائے گا۔