اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 اکتوبر 2024ء) جرمن شہر کریفیلڈ کے ٹرین اسٹیشن کے قریب واقع سنیما میں آگ لگانے کی کوشش کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو پولیس نے جمعرات کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ 38 سالہ شخص ایرانی شہری ہے جو اسی شہر میں رہتا تھا۔
پولیس
نے تفتیش شروع کرنے کے بعد مزید بتایا کہ ایک پولیس افسر نے ڈوسلڈورف کے قریب کریفیلڈ کے علاقے کاراکاؤ میں واقع ایک سینما گھر میں اس شخص کو اس وقت گولی مار دی، جب وہ آگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔ بعد ازاں اس شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔آتش زدگی کا مقصد غیر واضح
یہ واقعہ جمعرات کے روز شام سات بجکر پچاس منٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب پولیس کو تین مقامات پر آگ لگائے جانے کے بارے میں متعدد اطلاعات موصول ہوئیں، جن میں ایک اپارٹمنٹ، پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی اور ایک دفتر کی عمارت شامل تھے۔
(جاری ہے)
بظاہر تینوں جگہوں پر آگ ایک ہی وقت لگائی گئی تھی۔
پولیس
کے مطابق اس واقعہ کے پیچھے اصل مقصد فی الحال غیر واضح ہے اور اس حوالے سے زیر حراست شخص سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔آتش زدگی میں فی الحال کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔
ع آ / ش ح (ڈی پی اے، اے ایف پی)