کراچی ائیرپورٹ دھماکہ، دہشتگردوں نے حملہ غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے کیا، ابتدائی رپورٹ میں انکشاف
سی ٹی ڈی نے ابتدائی رپورٹ میں خودکش دھماکے کو پاکستان اور چین کے تعلقات خراب کرنے کی سازش قرار دیدیا، کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی انجینئرز کے قافلے پر خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرادی
فیصل علوی ہفتہ 12 اکتوبر 2024 11:31
(جاری ہے)
نامعلوم دہشت گرد نے اپنی گاڑی کو چائنیز باشندوں کی کانوائے کی گاڑیوں کے قریب لاکر بلاسٹ کیا۔عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خودکش دھماکا ایگزٹ سگنل جناح انٹرنیشنل ٹرمینل کے قریب سی اے اے گارڈ روم کے سامنے ہوا۔
پولیس دھماکے کی آواز سن کر موقع پر پہنچی تو دیکھا کہ پولیس، رینجرز و دیگر افراد زخمی حالت میں موجود تھے۔ دھماکے میں 2 چینی باشندے لی جون اور سن ہوازین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔رپورٹ کے مطابق خودکش دھماکے کی ذمے داری بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کرلی ہے۔ پولیس دھماکے کی آواز سن کر موقع پر پہنچی اور دیکھا کہ پولیس ، رینجرز و دیگر افراد زخمی حالت میں موجود تھے ، دھماکے میں دو چینی باشندے لی جون اور سن ہوازین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔واقعے کا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے۔ جس میں قتل، اقدام قتل، خودکش حملے، دھماکا خیزمواد، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔دھماکے میں وقار، الیاس، نعیم، رانو خان، عظیم، طارق، علی، حمزہ، صبیح سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ خودکش دھماکے کی ذمے داری بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کی۔دہشت گردی کی کارروائی میں 15 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوئیں۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں قتل، اقدامِ قتل، حملہ، دھماکا خیز مواد، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں 50 بچے ہلاک
-
دہشتگردوں کا منصوبہ ناکام ،بلوچستان کو ایک اور بڑے تباہی سے بچا لیا گیا
-
25 کروڑ عوام کو حکمرانوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے، خزانوں پر چند لوگ ناگ بن کر بیٹھے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
-
تبلیغی مرکز سے دیر جانے والی وین حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق
-
حالات جیسے بھی ہو جائیں عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، فواد چودھری
-
پرائیویٹ سکولز کا 5ویں کلاس تک کے بچوں کو چھٹیوں کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ
-
پنجاب حکومت سے پرائمری سکول چل نہیں رہے، چلے ہیں جہاز چلانے، لیاقت بلوچ کا طنزیہ تبصرہ
-
وزیراعظم کی برطانوی کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
لبنان میں اسرائیلی عسکری کارروائیوں میں تیزی
-
مجھے پی آئی اے ٹھیک کرنے کی نہیں بلکہ بیچنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، وزیر نجکاری
-
روسی ڈرون حملوں کے بعد یوکرینی دارالحکومت میں تباہی کا منظر
-
فائزعیسیٰ کی گاڑی پر مبینہ حملہ، وزارت خارجہ نے ہائی کمیشن کو کارروائی کے احکامات جاری کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.