غزہ: اسرائیلی بمباری کے دوران انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع
یو این پیر 14 اکتوبر 2024 20:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 اکتوبر 2024ء) غزہ میں ہزاروں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کی مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ وسطی علاقے دیر البلح میں اس اقدام کے لیے انتظامی مراکز کا کام دینے والے ایک سکول اور ہسپتال پر حملوں کے بعد مہم کی کامیابی کے حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کی ترجمان لوسی ویٹریج نے بتایا ہے کہ نصیرت کیمپ میں پناہ گاہ کا کام دینے والے سکول پر حملے میں 22 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
الاقصیٰ ہسپتال پر بمباری کے بعد تاحال لاشوں اور زخمیوں کی تلاش جاری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ نصیرت کیمپ کے سکول میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی جو مختلف علاقوں سے نقل مکانی کر کے تحفظ کی تلاش میں یہاں آئے ہیں۔
(جاری ہے)
'انرا' کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے اپیل کی ہے کہ شہریوں کو حملوں سے تحفظ دیا جائے اور پولیو مہم کو کامیابی سے انجام دینے میں سہولت مہیا کی جائے۔
ویکسین پلانے کا ہدف
غزہ
میں جاری جنگ اور بمباری کے باوجود وسطی علاقوں میں پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔ 'انرا' نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے عملے اور اس کے شراکتی اداروں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں کارکن اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ دیرالبلح اور گردونواح میں مہم کا دوسرا مرحلہ تین روز تک جاری رہے گا جس کے بعد طبی ٹیمیں جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں کا رخ کریں گی۔'انرا' نے بتایا ہے کہ دوسرے مرحلے کےد وران دو ہفتوں سے کم وقت میں 10 سال سے کم عمر کے 590,000 بچوں کو ویکسین دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ٹائپ 2 (این او پی وی2) ویکسین کے ساتھ بچوں کو وٹامن اے بھی دیا جا رہا ہے تاکہ وہ صحت و صفائی کے ناقص انتظام سے لاحق ہونے والی بیماریوں کا مقابلہ کر سکیں۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، رواں سال یکم تا 12 ستمبر اس مہم کے پہلے مرحلے میں 559,161 بچوں کو ویکسین پلائی گئی۔ یہ تعداد علاقے میں 10 سال سے کم عمر کے بچوں کا 95 فیصد ہے۔
شمالی غزہ امداد سے محروم
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے کہا ہے کہ شمالی غزہ پولیو مہم کے حوالے سے مشکل ترین علاقہ ہے جہاں یکم اکتوبر کے بعد کوئی غذائی مدد نہیں پہنچی۔
'انرا' نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جنوب سے شمالی غزہ کی جانب راستے پر اسرائیل کی فوجی چوکیوں سے کسی طرح کا امدادی سامان گزرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے امدادی شعبے کے سربراہ محمد ہادی نے بتایا ہے کہ شمالی غزہ کی چار لاکھ آبادی پر جنوب کی جانب نقل مکانی کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔
جنگ، محاصرہ اور مایوسی
محمد ہادی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی فوج نے 7، 9 اور 12 اکتوبر کو شمالی غزہ سے لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ علاقے میں لڑائی اور بمباری بھی جاری ہے۔ اس دوران زیر محاصرہ جبالیہ کیمپ سے تقریباً 50 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ بقیہ آبادی شدید لڑائی اور بمباری کے باعث اپنے گھروں میں محصور ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں مایوس کن حالات ہیں۔ اسرائیل کی فوجی کارروائی کے دوران پانی کے کنوؤں، تنوروں، طبی مراکز اور پناہ گاہوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ لوگوں اور بالخصوص بچوں کو غذائیت فراہم کرنے کی سہولیات اور عارضی سکول بھی بند ہیں جبکہ ہسپتالوں پر زخمیوں کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
بیشتر ممالک سکولوں میں جسمانی و نفسیاتی تشدد کے خلاف لائحہ عمل سے عاری
-
سو سے زیادہ ممالک کا بچوں کی جسمانی سزاؤں پر پابندی لگانے کا عزم
-
عدالتوں کو عمران خان کو انصاف دینا ہی پڑے گا، سسٹم اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہا ہے
-
میں ملک سے کسی صورت نہیں بھاگوں گا
-
غلامی سے موت بہتر ہے
-
اپنی ساری پارٹی بالخصوص قیادت کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ احتجاجی تحریک کی تیاری کریں
-
دنیا میں جاری بحرانوں کی وجہ سے بارہ کروڑ تیس لاکھ افراد بے گھر
-
تباہ کن موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت پیدا کرنے کی ہنگامی ضرورت
-
بانی پی ٹی آئی واضح کہہ چکے کہ عدالتوں کے ذریعے انصاف لیں گے
-
حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور الاونسز میں لاکھوں روپے کا اضافہ کر دیا
-
سعودی آئل کمپنی آرامکو نے لاہور کے بعد ایک اور شہر میں فیول اسٹیشن آپریشنل کر دیا
-
غزہ جنگ نے ’انروا‘ کی امدادی سرگرمیوں کو کیسے متاثر کیا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.