ہائی ٹیک ہائبرڈ بیجوں کا استعمال غیر متوقع موسم اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،زراعت آفیسر پسرور شعیب رسول

بدھ 30 اکتوبر 2024 17:47

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2024ء) زراعت آفیسر (پلانٹ پروٹیکشن ) پسرور شعیب رسول نے کہا ہے کہ ہائی ٹیک ہائبرڈ بیجوں کا استعمال غیر متوقع موسم اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کسانو ں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہائی ٹیک ہائبرڈ بیجوں کے استعمال سے زراعت میں مثبت تبدیلی آئی ہے، اس سے پیداور میں اضافہ، اجناس کی مسلسل فراہمی، غذائی تحفظ اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان بیجوں کا استعمال مہنگی فصلوں کی متنوع رینج کی ترقی کا باعث بنتا ہے اور کسانوں کو منافع بخش منڈیوں میں رسائی کا موقع ملتا ہے جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی ٹیک ہائبرڈ بیجوں کے استعمال کے ساتھ فصلوں کی مینجمنٹ اور کیڑوں پر قابو پانے سے لے کر زرعی ٹیکنالوجی کے ماہرین کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے خاص طور پر دیہی علاقوں میں بے روزگاری کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :