سپیکر قومی اسمبلی کی محمد آصف کو تیسری مرتبہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

بدھ 6 نومبر 2024 19:27

سپیکر قومی اسمبلی   کی محمد آصف کو تیسری مرتبہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے محمد آصف کو تیسری مرتبہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد آصف نے تیسری مرتبہ سنوکر چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے محمد آصف کی محنت اور لگن کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد آصف ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں، قوم کو محمد آصف جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں پر فخر ہے، محمد آصف مستقبل میں بھی اسی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم نام روشن کرے گا۔