Live Updates

گنڈا پور200فیصد کمپرومائزڈ ہیں اور عمران خان کی مرضی کے ساتھ کمپرومائزڈ ہیں

عمران خان ان امید لگائے بیٹھے کہ معافی تلافی ہوجائے گی، پھر سیاست، اقتدار کا کوئی راستہ مل جائے، پی ٹی آئی کے اعلانات کوئی تھریٹ نہیں، حکومت مدت پوری کرے گی۔ وزیردفاع خواجہ آصف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 9 نومبر 2024 22:50

گنڈا پور200فیصد کمپرومائزڈ ہیں اور عمران خان کی مرضی کے ساتھ کمپرومائزڈ ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 09 نومبر 2024ء ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گنڈاپور بانی عمران خان کی مرضی کے ساتھ 200فیصد کمپرومائزڈ ہیں ، عمران خان ان امید لگائے بیٹھے کہ معافی تلافی ہوجائے گی، پھر سیاست، اقتدار کا کوئی راستہ مل جائے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو دھمکیاں اور بڑھکیں گنڈاپور کئی مہینوں سے لگا رہے ہے، یہ دونمبری ہے، گنڈاپور 200فیصدکمپرومائزڈ ہیں، عمران خان ان پر امید لگائے بیٹھے ہیں، کہ یہ معافی تلافی کروا دیں گے، اور مجھے سیاست، اقتدار ، یا ملک سے باہر جانے کا کوئی راستہ مل جائے، گنڈا پور دو مرتبہ سلام آباد پر حملہ آور ہوا ، اور پھرفرار ہوجاتا رہا، وہ کے پی ہاؤس بھی جاتا ہے پھر غائب ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سب مل کر عمران خان کی نجات کیلئے جال بننے کی کوشش کررہے ہیں، گنڈاپور کمپرومائزڈ بھی عمران خان کی مرضی سے ہے، گنڈاپور یہ ساری دو نمبری عمران خان کی مرضی سے کررہا ہے۔پی ٹی آئی اورگنڈاپور کے سڑکوں پر آنے کے اعلانات حکومت کیلئے کوئی تھریٹ نہیں، یہ سب کچھ پریشر بنانے کی کوشش کرتے ہیں، ایک بندہ گرفتار ہوا، اس کو گرفتار بھی خود پی ٹی آئی رہنماء نے کروایا۔

ہر کوئی اپنی سہولتکاری کے مطابق کمپرومائزڈ ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء راؤف حسن نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سے لوگوں کی موبلائزیشن مہم شروع کردی ہے،احتجاج تحریک کی فائنل کال کی تاریخ عمران خان خود دیں گے، چاہتے ہیں دیگراپوزیشن جماعتیں بھی تحریک کا حصہ بنیں، مولانا فضل الرحمان، جی ڈی اے اور جماعت اسلامی سے بھی بات چیت ہورہی ہے، جے یوآئی کو بھی عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا ہے، اگر یہ لوگ شامل نہیں ہوں گے توہم پھر بھی نکلیں گے۔

آج صوابی میں بہت بڑا جلسہ ہوا ہے، جبکہ موٹروے اور اسلام آباد کو بھی بند کردیا گیا تھا۔ ہمیں عمران خان کیلئے عدالتوں میں انصاف کی توقع نہیں، 26ویں آئینی ترمیم کے بعد جو امید تھی وہ بھی ختم ہوگئی ہے۔عمران خان جعلی کیسز میں غیرقانونی طور پر جیل میں بند ہیں،جے یوآئی کے کامران مرتضیٰ اگر عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے جائیں گے تو بہت اچھی بات ہے۔ آج پی ٹی آئی کی طاقت اور مقبولیت 2014سے بھی زیادہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات