عالمی شہرکاری فورم: رہائش کے مساوی و منصفانہ مواقعوں پر زور
یو این ہفتہ 9 نومبر 2024 23:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 نومبر 2024ء) 12واں عالمی شہرکاری فورم مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ختم ہو گیا ہے جس میں رہائش کے عالمگیر بحران کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات اور مستحکم شہروں کی خاطر مساوات اور انصاف یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
پانچ روزہ فورم میں شہروں کی جانب نقل مکانی کو مفید بنانے اور شہرکاری کے لیے مالیاتی وسائل مختص کرنے پر بات ہوئی۔
اتفاق رائے سے جاری ہونے والی اس کی اختتامی دستاویز میں بہتر شہرکاری کے حوالے سے عالمگیر مقاصد اور اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مقامی سطح پر اقدامات سے فائدہ اٹھانے کے لیے کہا گیا۔
اس فورم میں 182 ممالک سے تعلق رکنے والے 24 ہزار سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔
(جاری ہے)
اس موقع پر کئی انداز سے ہونے والی بات چیت، اجتماعی مکالمے اور شراکت داروں کے زیرقیادت اجلاس کے ذریعے شہرکاری پر غوروخوض کیا گیا۔
انسان دوست شہرکاری
فورم کے اختتامی روز 'یو این ہیبیٹیٹ' کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اینا کلاڈیا روسبیخ نے کہا کہ مناسب رہائش ایک انسانی حق ہے اور موسمیاتی و انسانی بحرانوں کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ تمام انسانوں کو یہ حق مساوی طور سے دستیاب نہیں ہے۔
فورم میں یہ حق یقینی بنانے کے اقدامات اور مستحکم شہروں کے فروغ میں حائل مسائل اور مشکلات کا بطور خاص جائزہ لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے شہروں کے لیے ترجیحی بنیاد پر مالی وسائل کی فراہمی اور اس معاملے میں شہروں کے غیراستعمال شدہ مالی وسائل کو کام میں لانے پر بھی بقت چیت ہوئی۔
دنیا
کی نصف سے زیادہ آبادی شہروں میں رہتی ہے جنہیں انسان دوست بنانے کے لیے مقامی حکومتوں کا کردار سب سے اہم ہے۔ شہرکاری کے حوالے سے درپیش پیچیدہ اور غیرمعمولی مسائل پر قابو پانے کے لیے ایک دوسرے کے بہترین تجربات سے استفادہ کرنا اور اس سلسلے میں قومی اور مقامی سطح پر اشتراکی اقدامات بھی گفت و شنید کا محور رہے۔'مقامی سطح سے آغاز'
فورم کی اختتامی دستاویز میں رہائش کے بحران کو حل کرنے اور مستحکم شہروں کے لیے فیصلہ سازی کی غرض سے مقامی اور نچلی سطح سے حاصل ہونے والی معلومات کو کام میں لانے، ثقافت اور مقامی ورثے سے فائدہ اٹھانے اور ان مقاصد کے لیے اتحاد بنانے کی ضرورت بھی واضح کی گئی ہے۔
شرکا نے اس ضمن میں ہر سطح پر مقامی لوگوں کی منظم نمائندگی برقرار رکھنے، شہروں اور مواقع کو تمام لوگوں کے لیے مساوی طور پر کھلا رکھنے اور مقامی سطح پر بہتر نتائج کے لیے شہری منصوبہ بندی پر بھی اتفاق کیا۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصر کے وزیر ہاؤسنگ شریف الشربینی نے 'مقامی سطح سے آغاز' کی اہمیت پر بات کی جو فورم کا بنیادی موضوع بھی تھا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ مصر کی حکومت بہتر اور باوقار زندگی اور تمام شہریوں کے لیے پائیدار ترقی کے مقصد کو لے کر کام کرتی رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے پاس ناصرف تمام انسانوں بلکہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی صلاحیت بھی موجود ہے جسے درست سمت میں بروئے کار لا کر شہر کاری کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
بچوں کے لیے محفوظ شہر
فورم میں متعدد غیرسرکاری اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے شہرکاری کے عمل میں تحفظ اور شمولیت پر خاص زور دیا۔ بچوں، دوسروں کی دیکھ بھال کرنے والوں اور عام لوگوں کو مدد دینے والے ادارے وان لیر فاؤنڈیشن کی چیف پروگرام آفیسر رشدہ مجید نے کہا کہ مشمولہ اقدامات کے حوالے سے حالیہ فورم میں بہت مفید بات چیت ہوئی۔
اس میں ناصرف لوگوں کو ایک دوسرے سے ملنے اور مخصوص مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ٹھوس بات چیت ہوئی بلکہ اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔
کانفرنس کے آخری روز آئندہ نسلوں کے لیے شہروں کو محفوظ جگہ بنانے پر خصوصی بات چیت ہوئی۔ اس حوالے سے برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیڈز کی پروفیسر اینا بارکر نے عوامی تفریحی مقامات جیسا کہ پارکوں میں خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کے موضوع پر اپنی تحقیق کے نتائج سے آگاہ کیا۔
ان کی مہیا کردہ رہنمائی کو 17 ممالک میں گرین فلیگ ایوارڈ پروگرام کے ذریعے کام میں لایا گیا ہے۔مستقبل کا لائحہ عمل
یو این ہیبیٹیٹ آزربائیجان کے دارالحکومت باکو میں 11 نومبر سے شروع ہونے والی عالمی موسمیاتی کانفرنس 'کاپ 29' سمیت متعدد اہم مواقع پر فورم کے نتائج کو نمایاں کرے گا۔
اینا کلاڈیا روسبیخ نے کہا کہ فورم کی سفارشات سے یو این ہیبیٹیٹ میں مستحکم شہر کاری کے لیے ہونے والی بات چیت اور تمام لوگوں ک لیے مناسب رہائش پر بین الحکومتی ورکنگ گروپ کے کام میں بھی مدد ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تک ہونے والی پیش رفت کو 2026 میں باکو میں ہونے والے آئندہ فورم میں مزید آگے بڑھایا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹی بی کی تشخیص کے نئے انتہائی مؤثر ٹیسٹ کی منظوری
-
دنیا بھر میں زمینی انحطاط سے 23 ٹریلین ڈالر نقصان کا خطرہ
-
پی پی 139 ضمنی الیکشن، ن لیگ نے اپنی جیتی ہوئی نشست پر دوبارہ میدان مار لیا
-
گوتیرش کا شام میں خونریزی بند کرنے اور مذاکرات پر زور
-
بطور اپوزیشن عمران خان کو کہنے کا حق نہیں کہ حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کروں گا
-
جب تک ملک میں سیاسی انتشار رہے گا حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے
-
انٹرنیٹ بند ہونے سے پاکستان کو فی گھنٹہ 2.2 ملین ڈالر کا نقصان ہونے کا انکشاف
-
ڈالرز ذخائر ساڑھے 16 ارب ڈالرز کی سطح سے اوپر چلے گئے
-
شامی باغی حما میں داخل ہو گئے
-
نو مئی کے واقعات: عمران خان پر فرد جرم عائد کر دی گئی
-
’ناشتہ پاکستان، لنچ پیرس میں‘ پی آئی کی یورپ کے لیے پروازیں بحال
-
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخواہ میں 2 مختلف آپریشنز ،8 خوارج ہلاک کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.