مغوی مصورخان کو بازیاب کرایا جائے، نعمت اللہ ظہیر

مصورکاکڑکی تال عدم بازیابی افسوسناک ہے، چیئرمین کے کے ایف

جمعرات 21 نومبر 2024 22:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2024ء) خدمت خلق فانڈیشن انٹرنیشنل کے چیرمین،صدارتی تمغہ امتیاز ،بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیت " نعمت اللہ ظہیر " نے مغوی معصوم مصور خان کی عدم بازیابی کے خلاف شٹر ڈان ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ مغوی بچے کی تال عدم بازیابی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انھوں نے کہا۔ کہ مغوی بچے کی بازیاب میں ناکامی شرمناک یے۔

انہوں نے کہا۔

(جاری ہے)

کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو اس واقعہ پر زاتی دلچسپی لیکر پولیس کیساتھ ساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی بچے کی بازیابی کا ٹاسک دینا چاہیے۔انھوں نے کہا۔ کہ سی سی ٹی وی فوٹیج، ڈرائیور کا بیان اور دیگر ثبوت ہونے کے باوجود اغوا کاروں کے قریب بھی نہیں پہنچا جا سکا ہے۔ جو شرمناک بات ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ کوئٹہ میں افرا تفری کا عالم ہے۔ احتجاج اور ہڑتالوں کی وجہ سے عوام تکالیف میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ مغوی مصور خان کا تاحال بازیاب نہ ہونا افسوس ناک ہے۔ متاثرہ خاندان کا ہر حوالے سے بھرپور ساتھ دیں۔