فیصل آباد، کاشتکاروں کو موہڈھی فصل رکھنے کےلئے کماد کی کٹائی 15 جنوری سے پہلے نہ کرنے کی ہدایت

جمعہ 29 نومبر 2024 17:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2024ء) کاشتکاروں کو موہڈھی فصل رکھنے کے لئے کماد کی کٹائی 15 جنوری کے بعد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ جن کھیتوں میں موہڈھی فصل رکھنی ہو اس کی کٹائی مذکورہ تاریخ سے قبل نہ کریں تاہم جہاں سے فصل نہ رکھنا درکار ہو اس کھیت کو فوراً تیار کرکے کوئی وقت ضائع کئے بغیر گندم کی کاشت کر دیں تاکہ مناسب پیداوار حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ماہرین زراعت نے کہاکہ کماد کی کٹائی گنے کی اقسام اور فصل کے پکنے کو مد نظر رکھ کر کی جائے اور ستمبر کاشت، موہڈھی فصل اور اگیتی پکنے والی اقسام کو پہلے جبکہ درمیانی اور دیر سے پکنے والی اقسام کو بعد میں برداشت کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ گنا کاٹنے کے بعد تاخیرسے ملوں کو سپلائی کے باعث اس کے وزن اور ریکوری میں بھی کمی آجاتی ہے اس لئے گنا کاٹنے کے بعد اسے مل تک پہنچانے میں کسی تاخیرکا مظاہرہ نہ کریں۔