بینظیر بھٹو کی برسی ،راجہ پرویز اشرف نے 35رکنی سٹریٹجک مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی

جمعرات 12 دسمبر 2024 23:32

بینظیر بھٹو کی برسی ،راجہ پرویز اشرف نے 35رکنی سٹریٹجک مینجمنٹ کمیٹی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2024ء) سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے 17ویں یوم شہادت کی تقریب میں شرکت کے لئے پی پی وسطی پنجاب کا قافلہ لاہور سے خصوصی ٹرین کے ذریعے جائیگا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں صدر پی پی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے 35رکنی سٹریٹجک مینجمنٹ کمیٹی کا اعلان کر دیاہے جس کے کنوینئر سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ جبکہ کمیٹی ممبران میں عبدالرزاق سلیمی، عائشہ نواز چوھدری، ایڈون سہوترا ،احمد شیراعوان،آصف بلوچ،احسن رضوی،اطہر شریف،عظیم حفیظ،فرخ بصیر،بشارت علی،فرخ مشتاق،حافظ عامر شہزاد،عمائمہ افتخار،عمران قدیر،جہاں آرا وٹو،ثانیہ کامران،نرگس خان،ملک علی سانول اعوان،ملک امجد علی خاور،میاں نعمان،عثمان اعوان،مستنصر کامران،ناصرہ کفیل،رائے راشد اقبال،رانا جمیل منج،رانا نعیم دستگیر،رانا خالد،سجاد حسین ساجد،سبط حسن،صہیب مشتاق،صہیب ذکی،ذیشان شامی،یاسر بارا اور یاسر بخاری شامل ہیں۔

کمیٹی پارٹی احترام اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ وابستگی کی عکاسی کرنے کے لئے ایک ہموار اور مربوط سفر کو یقینی بنانے کی ذمہ دار ہو گی۔