بالا کوٹ و گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

پیر 6 جنوری 2025 22:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2025ء)بالا کوٹ اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،ناران، جھیل سیف الملوک، شوگران، سری پائے میں چار انچ سے زائد برفباری ہو ئی ہے ۔برف باری اور بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بالا کوٹ اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،طویل خشک سالی کے بعد باران رحمت کے نزول سے سموگ اور دھول چھٹ گئی ہے ،ناران، جھیل سیف الملوک، شوگران، سری پائے میں چار انچ سے زائد برفباری ہوئی ہے ، مانسہرہ میں بارش جبکہ بالائی پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ آج شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :