حکومت نعروں سے عوام کو مطمئن نہیں کرسکتی، 17 جنوری کو بجلی سستی کرو ملک گیراحتجاج ہوگا
عدلیہ اور سکیورٹی اداروں کے اندر کا ٹکراؤ سلامتی کیلئے انتہائی خطرناک ہورہا ہے، سیاسی بحران جلتی پر تیل کا کام کررہا ہے۔ نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 جنوری 2025 18:26
(جاری ہے)
غزہ، لبنان، شام، یمن کے بعد ایران، سعودی اور پاکستان کے لیے حقیقی خطرات بڑھ گئے ہیں۔ پاکستان، افغانستان، ایران کے تعلقات میں فاصلے، بےاعتمادی کی خلیج سے افغانستان کی پوزیشن کو امریکہ اور ہندوستان اُچک رہے ہیں۔
خطہ میں امن و استحکام کے لیے پاکستان، ایران اور افغانستان کے مضبوط تعلقات ضروری ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ بجلی، گیس، تیل سستا اور عوام کے لیے قابلِ برداشت قیمت پر ہوں گے تو اقتصادی پہیہ چلے گا، عوام کو روزگار ملے گا۔ حکومت بجلی سستی کرے، صرف خواہشات اعلانات، نعروں اور عزائم کے اظہار سے طفلِ تسلیاں دیکر عوام کو مطمئن نہیں کیا جاسکتا۔ 17 جنوری کو حافظ نعیم الرحمن کی کال پر 'بجلی سستی کرو' ملک گیر احتجاج ہوگا۔ پنجاب میں زراعت اور کسان کی مدد کے نمائشی اقدامات کی حقیقت یہ ہے کہ زراعت زبوں حالی کا شکار اور کِسان لُٹ گیا ہے۔ حکومت کی پالیسی بیوروکریسی، سرکاری ملازمین کو نواز رہی ہے، جبکہ بہت بڑی تعداد میں کِسان اپنے فصلوں کے لیے ضروری زرعی مداخل کی مناسب قیمت پر خرید اور پیداوار کی جائز قیمت سے محروم ہیں۔ دوسری طرف سرکاری محکموں کی کرپشن، اندھے اختیارات، اختیارات کا ناجائز، خوفناک اور انسان دشمن استعمال عوام میں بغاوت پیدا کررہا ہے۔ ریاست اور سرکاری محکمے عوام پر ظلم بند کریں وگرنہ عوامی شدید ردعمل آئے گا۔ لیاقت بلوچ کُرم کے بعد خضدار، لکی مروت میں مسلح جتھوں کے حملے، ناجائز قبضے، بھتہ خوری کے مقابلہ میں حکومتوں اور سکیورٹی اداروں کی رِٹ زیرو ہوگئی۔ سکیورٹی اور عدالتی نئے ادارے اور نئے نظاموں کی تشکیل سکیورٹی اور نظامِ عدل کو مفلوج کررہے ہیں۔ عدلیہ اور سکیورٹی اداروں کے اندر کا ٹکراؤ اور تقسیم قومی سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک ہورہا ہے۔ سیاسی بحران جلتی پر تیل کا کام کررہا ہے۔ سیاسی مذاکرات پر فریقین کی غیرسنجیدگی حیران کُن ہے۔ سیاسی جمہوری قوتیں اپنے اسلوب سے جمہوریت اور پارلیمانی نظام کو مزید بیتوقیر نہ کریں۔ قومی سیاسی جمہوری قیادت کو برابر تسلیم کرنا چاہیے کہ صرف اقتدار اور وزارتوں کا حصول ہی مقصدِ حیات نہ بنایا جائے؛ ملک کو سیاسی، اقتصادی اور عالمی خطرات کے بحرانوں سے بھی نکالنا اُن کی قومی ذمہ داری ہے۔ جماعتِ اسلامی مثبت تعمیر سیاسی جدوجہد کے ذریعے ملک کو سیاسی بحرانوں سے نجات دلائے گی۔مزید اہم خبریں
-
صحت کے عالمی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے 1.5 ارب ڈالر امداد کی اپیل
-
وولکر ترک کا لبنان اور شام میں نئی شروعات کا خیرمقدم
-
70 سالہ بزرگ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیے جانے کا انکشاف
-
جس کے نام پر کاٹا لگایا گیا آج اسی کی بنائی کمیٹی سے مذاکرات کئے جارہے ہیں
-
2025 تبدیلی کا سال ہے عمران خان جیل سے رہا ہوجائیں گے
-
شہباز شریف کی کابینہ کو کس نے روکا ہے؟ این سی اے سے ہونے والا معاہدہ پبلک کردے
-
مجھے ایک ایسے مقدمے میں سزا دینے جا رہے ہیں جس سے مجھے ایک ٹکے کا فائدہ نہیں ہوا
-
یوکرین: جنگ سے متاثرہ لوگوں کے لیے 3.32 ارب ڈالر امداد کی اپیل
-
بدقسمتی سے کچھ لوگ کوشش کررہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑبرقرار رہے
-
حکومت سوچ رہی تھی کہ بانی اور اسیران کی رہائی کیلئے نام لکھ کردیں گے
-
اسپین، تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق
-
ترکیہ میں انسداد دہشتگردی قوانین کے بے جا استعمال پر تشویش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.