سڑ ک حادثات میں ایک شخص ہلاک ، متعد د زخمی

جمعہ 10 جنوری 2025 23:11

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سڑک کے مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع رام بن کے علاقے موہلنال باس سینا باتھی میں ایک گاڑی ڈرائیو ر کے کنٹرول سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہونے سے ڈرائیو کیلیش سنگھ ہلاک ہو گیا ۔ضلع گاندربل کے علاقے سونہ مرگ میں گگن گیر کے قریب سڑک کے ایک حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے ۔ دریں اثنا، ہندواڑہ پر ایک ویگن سڑک سے پھسل کر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے سے ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ۔