خوارج کی ہلاکت پر گورنرسندھ کی سیکیورٹی فورسز کو شاباش

ہفتہ 25 جنوری 2025 18:08

خوارج کی ہلاکت پر گورنرسندھ کی سیکیورٹی فورسز کو شاباش
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے سیکیورٹی فورسز کو خیبر پختوانخوا کے علاقہ باغ میں کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 4 خوارج کی ہلاکتوں پر شاباش دی۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں پر کھیل کر ملک و قوم کو محفوظ بنارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام ، حکومت اور سیکیورٹی فورسز فتنہ خوارج کے مکمل خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :