
وزیراعلیٰ پنجاب کا 30 سال بعد 9فروری کو لاہور میں عالمی معیار کے ہارس اینڈ کیٹل شو کا اعلان
ہارس اینڈ کیٹل شو9 سے23 فروری تک لاہور کےمختلف مقامات پر منعقد ہوگا، 70 عالمی ٹیمیں بھی شو کا حصہ بنیں گیں، کسانوں کے پالتواور مفید جانوروں کی نمائش پرانعامات سے حوصلہ افزائی بھی کی جائیگی
ثنااللہ ناگرہ
منگل 4 فروری 2025
19:25

(جاری ہے)
پہلی بار 1964 میں نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد ہوا تھا، آخری بار ” ہارس اینڈ کیٹل شو “ 1995 میں منعقد کیا گیا تھا۔
بین الاقوامی ٹیموں کی شرکت سے ہونے والا ہارس اینڈ کیٹل شو 9 سے 23 فروری 2025 تک لاہور کے مختلف مقامات پر منعقد ہوگا۔ گھوڑوں اور پالتو جانوروں کے اس روایتی میلے میں کسانوں کو پالتواور مفید جانوروں کی نمائش کا موقع ملتا ہے، انعامات سے اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔ ہارس اینڈ کیٹل شو میں نیزہ بازی، تیراندازی، بُزکشی، پولو کے مقابلے ہوں گے، گھڑ سوار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ ثقافتی تہوار، پھولوں کی نمائش اور آرائش گُل کے مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔ 13 سے 23 فروری تک بچوں کی دلچسپی کے کھیل اور دیگر تفریحی تقریبات ہوں گی۔ پنجاب کے روایتی کھانوں، مشروبات اور موسیقی کے فروغ کے لئے 14 سے 16 فروری موسیقی کے میلے منعقد ہوں گے۔ پنجاب کے صوفیوں، بزرگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے 19 فروری کو صوفی فیسٹیول بھی ہوگا۔ پنجاب کے روایتی کبڈی کے کھیلوں کے مقابلے 18 اور 19 فروری کوہوں گے۔ نایاب گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے کار شو 16 فروری کو ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو کسانوں سمیت پنجاب کے ہر طبقے کے لوگوں کے لئے تحفہ ہے۔ گھوڑوں اور پالتو جانوروں کے میلے پنجاب کی ثقافت اور زراعت دونوں کے فروغ کا باعث بنیں گے۔ 30 سال بعد عالمی ٹیموں کی شرکت سے ہارس اینڈ کیٹل شو کو اصل حالت میں بحال کیا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کی زراعت اور ماضی کی درخشندہ روایات کی بحالی پنجاب اور اس کے عوام سے ہماری محبت کا مظہر ہے۔ پنجاب کی زراعت، کسان کی ترقی، مہمان نوازی، خوبصورت ثقافت اور روایات کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے۔ یہ روایتی میلے پنجاب کے عوام کے اتحاد، ہم آہنگی اور یک جہتی کے فروغ کا بھی اہم ذریعہ ہیں۔پنجاب محبتوں کی سرزمین ہے، یہاں نفرتوں کی گنجائش نہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کے لئے سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں سٹیئرنگ کمیٹی قائم کی تھی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی رہنمائی میں پارکس اینڈہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) گزشتہ چار ماہ سے ہارس اینڈ کیٹل شو کی تیاری کر رہی تھی۔مزید اہم خبریں
-
لڑکیوں کے ختنوں کی ظالمانہ رسم کے خلاف مہم تیز کرنے پر زور
-
جنگ بندی کے بعد اب تک غزہ میں دس ہزار امدادی ٹرکوں کی آمد
-
گوتیرش کا مشرقی کانگو میں بحران کے خاتمہ کے لیے ثالثی کی اپیل
-
لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار
-
جانیے کہ خاندانی منصوبہ بندی سے زندگیاں کیسے بچتی ہیں؟
-
نقل و حمل کا مستقبل اڑتی ٹیکسیاں، خودکار گاڑیاں اور راکٹ: وائپو
-
پاکستان اس وقت ٹاوٹس کے قبضے میں ہے، "اردلی حکومت" ہر ادارے کو تباہ کر رہی ہے
-
روایتی میڈیا تو پہلے ہی بوٹوں کے نیچے ہے، اب پیکا سے سوشل میڈیا پر بھی مارشل لاء لگا دیا گیا
-
بانی پی ٹی آئی بدترین حکمرانی کے بعد تحریک عدم اعتماد کے ذریعے فارغ کئے گئے
-
مولانا فضل الرحمان 5سال باہر نہیں بیٹھنا چاہتے اسی لئے وہ نیا الیکشن چاہتے ہیں
-
شہبازشریف اگر اچھے وزیراعظم ہوتے تو اسٹیبلشمنٹ پر آج جو پریشر ہے وہ نہ ہوتا
-
محسن نقوی کے پاس ایسی کون سی گیڈر سنگھی ہے جو اس پر عہدوں کی بارش کی گئی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.