سینیٹر روبینہ خالد کی وفاقی وزیر انسانی وسائل چودھری سالک حسین سے ملاقات

مستحق گھرانوں کے افراد کو بی آئی ایس پی کے تحت عالمی ڈیمانڈ کے مطابق سکلز ٹریننگ ،بیرون ملک ملازمت کے مواقعوں کی فراہمی کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال

منگل 4 فروری 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے وزیر برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں بی آئی ایس پی، ،منسٹری آف اوورسیز اور نیوٹیک کے باہمی تعاون سے مستحق گھرانوں کے افراد کو بین الاقوامی ڈیمانڈ کے مطابق ہنرمند بنانے بیرون ملک ملازمت کے مواقعوں کے یقینی مواقعوں کی فراہمی کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی مستحق افراد کو معاشی طورپر مستحکم کرنے کیلئے بینظیر ہنر مند پروگرام کے تحت انہیں ہنر سکھانا چاہتا ہے تاکہ یہ ہنرمند اور تربیت یافتہ افراد اپنے پاں پر کھڑے ہوکے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اسکی معیشت میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

(جاری ہے)

سینیٹر روبینہ خالد نے مستحق افراد کی سکلز ٹریننگ کے ساتھ ساتھ بین الاقومی سرٹیفکیشنز کو یقینی بنانے، کام کرنے کے بنیادی اصول کو اپنانے اور صفائی ستھرائی، حفظان صحت کے اصولوں کو ٹریننگ کا حصہ بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

منسٹر اوورسیز چوہدری سالک حسین نے سینیٹر روبینہ خالد کو منسٹری آف اوورسیز کے کورین حکومت کیساتھ جاری منصوبے کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ آئندہ ملاقات میں دونوں اداروں کی جانب سے بی آئی ایس پی ڈیٹا بیس کے ذریعے سکل ٹریننگ کیلئے افراد کی نشاندہی، حتمی لائحہ عمل کی تشکیل اور مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیلئے رضامندی کا اظہار بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :