ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکا حویلیاں بازار کا دورہ

بدھ 19 فروری 2025 22:18

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لبنیٰ اقبال نے حویلیاں بازار میں فروٹ، سبزی، کاسمیٹکس، کپڑے، چکن، تنور، ہربل میڈیسن و دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناءاﷲ خان کی ہدایات پر کئے گئے دورہ کے دوران ریٹ لسٹ کے مطابق عمل درآمد یقینی بنانے اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی، ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو واضح ہدایت کی کہ اپنی دکانوں میں صفائی کا معیار مزید بہتر بنائیں، گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :