پاکستانی ڈرامے کیلئے گانا گانے والی بھارتی گلوکارہ

شریا باسو نے نجی ٹی وی کے ڈرامے کے لیے گانا گایا ہے، جس میں سجل علی اداکاری کررہی ہیں

پیر 3 مارچ 2025 12:47

پاکستانی ڈرامے کیلئے گانا گانے والی بھارتی گلوکارہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2025ء)بھارت سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نے رمضان المبارک میں نجی پاکستانی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے کے لیے گانا گایا ہے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والی شریا باسو نے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے دل والی گلی میں کا گانا گایا ہے۔اس ڈرامے میں سجل علی اور حمزہ سہیل مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

گلوکارہ نے اپنے سماجی رابطے کی سائٹ پر اس حوالے سے مداحوں کو اطلاع دی اور مسرت کا اظہار کیا۔گلف نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ کسی بھی ڈرامہ سیریل کیلیے یہ ان کا پہلا گانا ہے جو ان کا خواب پورا ہونے کی وجہ بھی بنا ہے۔انہوں نے مستقبل میں بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کیلئے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے مزید کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔شریا نے کہا کہ میوزک پروڈسر عاطف خان نے مجھ سے رابطہ کر کے گانے کا او ایس ٹی آفر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی فین ہیں اور اس بات کا اعتراف کرتی ہیں کہ پاکستانی ڈراموں کی تخلیق کاری بہت شاندار ہے۔