منی پورمیں بڑھتی عسکریت پسندی - مودی سرکار کی غیر منصفانہ حکمت عملی

ہفتہ 12 اپریل 2025 20:56

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2025ء)منی پور میں بڑھتی عسکریت پسندی - مودی سرکار کی غیر منصفانہ حکمت عملی ، مودی سرکار کی متعصبانہ پالیسیوں کے باعث منی پور کی وادی امپھال میں عسکریت پسندوں کا راج، مودی سرکار اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ میں ناکام، سرکاری سرپرستی میں کوکی قبائل کی جائیدادیں غیر محفوظ، صدارتی راج کے نفاذ کے باوجود صورتحال بدتر جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گھروں پر حملے، لوٹ مار اور زبردستی قبضے معمول جبکہ شہریوں کے لیے واپسی کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں ، کوکی قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھروں کے دروازوں پر عسکریت پسند گروہوں نے نشانات لگا دئیے، نام نہاد سیکیورٹی کے نام پر مودی سرکار کی تعینات کردہ بھارتی فورسز خاموش تماشائی ثابت ہوئی ہے، جدید اسلحے سے لیس عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی، مقامی افراد کے مطابق میتی قبائل سے وابستہ عسکریت پسندوں (آرامبائی تنگگول) کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی کیونکہ حکومت ان سے ملی ہوئی ہے، کاروبار عسکریت پسندوں کی کمائی کا ذریعہ ہیں، جو کماتے ہیں عسکریت پسندوں کو دینا پڑتا ہے، بھارتی فورسز نے گاو?ں کے لوگوں کو لوٹنے میں بھی عسکریت پسندوں کی مدد کی، ہمارے فون چیک کیے جاتے ہیں، اگر کوکی برادری سے بات کریں تو نہ صرف دھمکایا جاتا ہے بلکہ جرمانہ بھی عائد کیا جاتا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور فسادات پر مودی کی مسلسل خاموشی پر ا?سے شدید تنقید کا سامنا ہے، منی پور کے بگڑتے حالات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ مودی سرکار کے ایجنڈے میں اقلیتیں کبھی ترجیح نہیں رہیں۔